ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / راہل گاندھی نے وزیر اعظم سے پوچھا، آپ کو نوٹ بند ی کا مشورہ کس نے دیا

راہل گاندھی نے وزیر اعظم سے پوچھا، آپ کو نوٹ بند ی کا مشورہ کس نے دیا

Wed, 28 Dec 2016 22:19:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،28/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر آج پارٹی نائب صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا۔اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی تاریخ ایک نظریہ اور ایک تحریک کی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اس سفر کا کیا مقصد ہے؟ اقبال کے الفاظ میں،’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں‘۔گاندھی نے کہا کہ کانگریس کا ہندوستان سے، ہندوستان کے لوگوں سے مشترکہ درد کا رشتہ ہے، ہمارے درد مشترک ہیں، ہمارے خواب مشترک ہیں، ہماری قسمت بھی مشترک ہے۔نوٹ بندی پر خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کا فیصلہ 50 خاندانوں اور ایک فیصد سوپر مالدار لوگوں کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس فیصلہ میں ہندوستان کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں، متوسط طبقہ اور چھوٹے دکانداروں کی بلی چڑھائی جا رہی ہے۔اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی لوگوں میں خوف کا احساس پیدا کر رہے ہیں، نوٹ بند ی ایک مثال ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کو ملک کو بتانا چاہیے کہ کتنی بلیک منی اب تک آئی ہے۔اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی سے پوچھا کہ نوٹ بند ی کا مشورہ انہیں کس نے دیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی نیز غصہ اورنفرت پھیلانے والے نریندر مودی اور آر ایس ایس کے نظریات کو شکست دے گی۔راہل گاندھی نے کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریب میں کہاکہ حکومت ان لوگوں کی فہرست سامنے لائے، جنہوں نے نوٹ بند ی سے پہلے اپنے بینک اکاؤنٹ میں 25لاکھ سے زیادہ روپے جمع کئے ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ حکومت رقم کی نکاسی پر لگائی گئی سبھی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹائے۔
 


Share: